فخر زمان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بھی کھیلیں گے
  8  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ہیرو فخر زمان کے لیے معاہدوں کی لائن لگ گئی ہے، انہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لئے ٹیم سے معاہدہ کرلیا،انگلش کاؤنٹی کے بعد اب وہ اس برس بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کی جانب سے ایک کے بعد ایک آفر

کی جارہی ہے اور خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔فخر زمان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کرلیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے کیربیئن لیگ اور انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔پی بی ایل میں شامل کومیلا وکٹورینز ٹیم سے فاسٹ بولر حسن علی بھی معاہدہ کرچکے ہیں جب کہ شعیب ملک اور عمران خان جونیئر بھی اسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved