چیئر مین کا انتخاب ،پی سی بی الیکشن شیڈول کے اجراء سے گریزاں
  8  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نئے گورننگ بورڈ کے اجلا س اور چیئرمین کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے سے گریزاں ہے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس نو اگست کو طلب کیا گیاہے ۔چیئرمین شہریار خان کی تین سالہ مدت ختم،افضل حیدر نے الیکشن کمشنر کا عہدہ پہلے ہی سنبھالا ہواہے اور اب وہ قائم مقام چیئرمین بھی ہیں گورننگ بورڈ کے نئے اراکین کا بھی فیصلہ ہو چکا

ہے لیکن پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے باضابطہ اعلان اب تک نہ ہوسکا نہ ہی نئے چیئر مین کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اجلاس میں نجم سیٹھی کو نیا چیئر مین منتخب کیا جائے گا،نجم سیٹھی کو پیٹرن پی سی بی نے اعجاز عارف کے ہمراہ نامزد کیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے چیئر مین کے انتخاب کے لئے خصوصی اجلاس ہی طلب کیا جاتا ہے، جوکہ نو اگست کو شیڈول ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved