بھارتی کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
  8  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

کولمبو(ویب ڈیسک)ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ’’دی گریٹ کھالی‘‘ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ان کیلئے مذاق بن گئی۔گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ریلسنگ انٹرٹینمنٹ کے بھارتی پہلوان ’دی گریٹ کھالی‘ سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جو کسی کام کے سلسلے میں سری لنکا میں ہی ہیں۔ویرات کوہلی نے کھالی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن گئیں

اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ دی گریٹ کھالی سے مل کر بہت اچھا لگا، وہ بہترین انسان ہیں، جس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ ’’کھالی کے سامنے آپ بچے لگ رہے ہو‘‘۔ ایک صارف نے لکھا ’’آپ کھالی کے ساتھ تصویر میں ایسے لگ رہے ہو جیسے ایک بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا سا تکیہ‘‘۔ایک اور خاتون نے ویرات کوہلی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تصویر میں کھالی آپ کے والد جیسے لگ رہے ہیں، جب کہ ایک مداح نے کہا آپ کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو کھالی کے قد جتنا ہو۔واضح رہے بھارت نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن بولنگ کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے مسلسل 8 ویں سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved