فریال عامر علیحدگی،وجہ بننے والے باکسر نے حیران کن انکشاف کر دیا؟
  9  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آ باد(ویب نیوز)عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے عائد تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ متاثرہ خاتون کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عامر اور فریال تنازعے میں تکون کا تیسرا کونہ بننے والے برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا کا کہنا ہے کہ "میں تو کبھی فریال سے ملا بھی نہیں، امید کرتا ہوں کہ متاثرہ خاتون کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو"۔ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا نے عامر خان کی

نجی زندگی میں مداخلت کی تریدد کرتے ہوئے اپنا بیان سوشل میڈیا پر جاری کردیا، اپنے بیان میں عامر خان کو ناک آوٹ کرنے والے ایتھونی جوشوا کا مزید کہنا تھا کہ " مذاق ایک طرف، امید ہے آپ دونوں اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کا اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان کی جانب سے ٹوئٹر پر فریال سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا، عامر خان نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ فریال کو کسی اور کی ضرورت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved