ٹیسٹ رینکنگ: بھارت کی پہلی پوزیشن، پاکستان کا چھٹا نمبر
  9  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب نیوز)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے،سری لنکا کو سیریز میں2-0 کی واضح برتری حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،پاکستان ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔انگلینڈ کے ہاتھوں 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست پانے کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔انگلینڈ کی تیسرے ،آسٹریلیا چوتھے ،نیوزی لینڈ پانچویں ،پاکستان چھٹے،سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز آٹھویں،بنگلا دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بیٹسمینوں کی نئی درجہ بندی میں گزشتہ دونوں گھر بیٹھے چھٹے پوزیشن پانے والےاوپننگ

بیٹسمین اظہر علی 2 درجے تنزلی کے بعد واپس آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،کپتان سرفراز احمد 27ویں،اسد شفیق 33نمبر پر موجود ہیں۔نئی رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ پہلے ،پجارا دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے،ویرات کوہلی چوتھے ،اجنکیاریہانے پانچوےنمبر پر موجود ہیں۔سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا پہلے ،انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن دوسرے،بھارت کے ایشون تیسرے ،آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ چوتھے اور سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ پانچویںنمبر پر براجمان ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلشن آف اسپنر معین علی 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بائولنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی موجود نہیں،یاسر شاہ 14ویں ،وہاب ریاض 24ویں ، راحت علی 31 ویں ، محمد عامر 39ویں اور ذوالفقار بابر 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل رانڈرز میں بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا بنگلادیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست آ گئے ہیں۔ایشون ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، معین علی بدستور چوتھے اور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved