اگر پاکستانی کرکٹر ہوتے کیا ہوتا؟انگلش کرکٹرمعین علی کا شراب کیساتھ جیت کا جشن منانے سے انکار
  10  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

لندن(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معین علی نے جیت کا جشن شراب کے ساتھ منانے سے انکار کردیا۔

سیریز میں آل راؤنڈر معین علی نے چار میچوں میں 250 رنز بنائے اور 25 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔جشن منانے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلش ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے وائن کی بوتل اٹھائے جشن منارہی ہے جبکہ آل راؤنڈر معین علی جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر انگلش کرکٹر معین علی کے بحیثٰت مسلمان اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ معین علی نے انگلینڈ کی جیت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف انیس سال بعد اپنی سرزمین پر کامیابی دلوائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved