عامر خان اور فریال کی طلاق ’غلط فہمی کا نتیجہ‘
  11  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

لندن (ویب ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ان کے اور عامر خان کے حریف باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہیں اور اس سلسلے میں عامر خان کو ان کی گفتگو پر مبنی جو سکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی تھے۔ فریال نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ جوشوا سے کبھی نہیں ملیں، لیکن سکرین شاٹ دیکھ کر عامر غصے میں آ گئے اور انھوں نے اپنا غصہ ٹوئٹر پر نکالا۔ اس غصے کے نتیجے میں گذشتہ ہفتے دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ فریال نے کہا ہے یہ سارا ہنگامہ غلط فہمی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تاہم اب فریقین کے درمیان ساری غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ادھر عامر خان نے بھی ٹویٹ کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 'مجھے خوشی ہے کہ سارا معاملہ حل ہو گیا ہے

اور یہ سارا جھوٹ تھا۔ میں دنیا کے کسی بھی مرد کی طرح غصے میں آ گیا تھا۔ اچھا ہے کہ پتہ چل گیا۔' فریال اور عامر خان کے درمیان ٹوئٹر پر کھلم کھلا لڑائی چلی تھی جس کے بعد عامر نے انھیں طلاق دے دی تھی۔ عامر نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن باکسر جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔31 سالہ عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے سنہ 2012 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ فریال مخدوم خان کا میک اپ کا کاروبار ہے اور ماضی میں ان کے اپنے سسرال کے ساتھ تعلقات بےحد کشیدہ رہے ہیں اور طرفین میڈیا کا سہارا لے کر ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ عامر خان اور فریال مخدوم خان کی ایک تین سالہ بیٹی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved