نجم سیٹھی نے پر یس کا نفر نس میں اہم بات کہہ دی
  11  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف نے بھرپور تعاون کیا ہے جس کے باعث لاہور میں تین دن کرکٹ ہوگی جسے دنیا دیکھے گی اور مثبت پیغام جائے گا۔جائلز کلارک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ ان تمام کرکٹ بورڈز کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا تھا جنہوں نے کھلاڑیوں کو این او سی فراہم کیے، غیر معمولی کوششیں اور بہت زیادہ حوصلے کے باعث یہ سب ممکن ہوا اور ہم بہت ہی خوش ہیں کہ ورلڈ الیون کے میچز لاہور میں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے ورلڈ الیون کا راستہ کھولا اب اس سے سری لنکا کی آمد ہوگی اور پھر ویسٹ انڈیز آئے گی اور پھر انٹرنیشنل میچز کا سلسلہ چلتا رہے گا، پاکستان کے عوام کیلئے یہ بہت ہی خوشی کا دن ہے ، ان کی دعاؤں کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو پتہ نہیں پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی میں کتنے سال لگ جاتے، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور آرمی چیف نے بہت حوصلہ دیا اور انتظامات کیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved