میچ ملتوی ہو نے کا خد شہ
  12  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آزادی کپ کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ کل سے سجے گا جس کے لیے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے، ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔

تاہم کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر ہے کہ لاہور میں آئندہ چند دنوں کے دوران بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے ورلڈ الیون کی ٹیم اور پاکستان کے مقابلوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بارش کا نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث جمعے تک بارشوں کا امکان ہے۔ بارش کے باعث میچز متاثر یا ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
23%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
68%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved