وسیم اکرم کے بیان نے پوری قوم کے دل جیت لیے
  12  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہم جانتے ہیں کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جب کہ ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور دیگر کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ہے۔ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ میں ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ یہ ایونٹ ہی بہت بڑا ہے۔یاد رہے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میدان سجے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved