میچ شروع ہو نے سے قبل پا کستانی عوام نے اہم کام کر نا شروع کر دیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک ) انتظار کی گھڑیاں ختم اور کرکٹ کی سہانی گھڑی آن پہنچی ہے کیونکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ لوٹ آئی ہے۔ زندہ دلان کے شہر میں آج شام سات بجے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میدان سجے گا۔ صرف گیند بلے کی گیم نہیں بلکہ فُل موج مستی اور بلے بلے ہو گی۔ دلوں کی دھڑکنیں ابھی سے تیز اور بے تابیاں بھی بڑھنے لگیں۔پاکستانی عوام نے سٹیڈیم میںپہنچنا شروع کر دیا ہے ۔

سرفراز اور فاف ڈوپلیسز الیون نے خوب پریکٹس کی اور ہاشم آملہ نے بلے بازی کے جوہر دکھائے تو عمران طاہر نے بھی خوب گیند گھمائے۔ فلڈ لائٹس میں دونوں ٹیموں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ تیاریاں کیں جبکہ میچ ریفری رچرڈسن نے قذافی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈا لیون کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ قبل ازیں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور نے ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved