’’پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ‘‘ پاکستان کا سکور کیا ہے ؟ حیرت انگیز صورتحال
  12  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سرزمین پر ساڑھے 8 سال بعد ہونے والے عالمی مقابلے میں شاہینوں کی ورلڈ الیون کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں قومی ٹیم نے ورلڈ الیون کے خلاف 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنالیے۔ اوپنر احمد شہزاد 35 اور بابر اعظم 82 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم نے 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد مورنی مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے قبل تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔ قومی ٹیم کے

کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ہماری ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں تاہم ورلڈ الیون کے خلاف بھرپور انداز سے بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہ بن سکے جب کہ عثمان شنواری کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ٹاس سے قبل مہمان ٹیم کو خصوصی رکشوں میں لایا گیا تو شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مہمان کھلاڑیوں کو رکشوں میں گراؤنڈ کے چکر لگوائے گئے اور شائقین نے کھڑے ہو کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved