جمعرات‬‮   18   جنوری‬‮   2018
کل کے میچ کے دوران جھگڑا گولی لگنے سے اہم کھلاڑی کی جان چلی گئی
  13  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

نئی دہلی (نیو زڈیسک ) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کبڈی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دونوں ٹیموں میں جھگڑے کی وجہ سے گولی چل گئی جس سے ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب علاقے میں پیش آیا جہاں کبڈی میچ کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پوائنٹس پر لڑ پڑیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نےایک دوسرے پر بے ایمانی کا الزام لگایا اور جھگڑا شروع کر دیا۔

اس جھگڑے نے اس وقت طول پکڑ لیا جب تماشائیوں میں بیٹھے کچھ افراد نے میدان میں کود کر اس کو بڑھاوا دینا شروع کر دیا۔ اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی جو سیدھی ایک کھلاڑی کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔گولی سے زخمی ہونے والے کھلاڑی کی شناخت 17 سالہ اونیش کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved