بریکنگ نیوز لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف کرکٹر سریش رائنا بارے افسوسناک خبر۔۔ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار
  13  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپوٹس کے مطابق سریش رائنا غازی آباد سے کرکٹ میچ کھیلنے کے لئے کانپور جا رہے تھے کہ اس دوران اتھوا کے علاقے فرینڈز کالونی کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کنڑول سے باہر ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے سے میں بال بال بچ گئے اور انہیں ایک خراش تک نہیں آئی۔ کانپور کی پولیس نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

سریش رائنا حادثے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد سریش رائنا کے پاس کوئی اضافی ٹائر موجود نہیں تھا جو وہ تبدیل کر کے گھر روانہ ہو جاتے تاہم مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے ان کیلئے ایک گاڑی کا بندوبست کیا جس کے بعد وہ اپنے گھر کیلئے روانہ ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے گاڑی کی اسپیڈ کم تھی اگر گاڑی کی رفتار تیز ہوتی تو نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved