حسن علی کا اپنے ننھے مداح کے سیلفی مانگنے پر ایسا جواب کہ لوگ کھلکھلا کر ہنس پڑے
  13  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی جنھوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بے حد متاثرکیا ہے خاصے مزاحیہ واقعہ ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل وہ قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کےلئے مختص راستے سے داخل ہورہے تھے جہاں دور فاصلے پر ان کے مداحوں کی بھیڑ لگی ہوئی تھی ۔ ایسے میں ایک بچے نے انھیں آواز دی "حسن بھئی ! سیلفی۔۔" اس پر یہ جانتے ہوئے کہ سکیورٹی

حکام کی جانب سے انھیں مداحوں اور مجمع سے دور رہنے کی واضح ہدایات ہیں،انھوں نے کمال حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ننھے مداح کو ٹالتے ہوئے اس کے مطالبے کا وہ جواب دیا جس سے وہاں پر موجود تمام لوگ بے اختیار ہنس پڑے۔ بچے کی آواز سنتے ہی حسن علی نے رک کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور خالی ہاتھ باہر نکالتے ہوئے جواب میں آواز دی۔۔"ختم ۔۔۔ختم"۔۔ یعنی سیلفی ختم ہو گئی۔ جس سے وہاں پر موجود لوگوں کے قہقہے گونج اٹھے اور حسن علی کا ننھا مداح بھی ناراض ہونے کی بجائے بے حد محظوظ ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved