ورلڈ الیون کو سکیورٹی دیے جانے پر شاہد آفریدی ناخوش۔۔۔حیران کر دینے والی خبر آگئی
  13  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان آمد کے موقع پر فراہم کی گئی سکیورٹی پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس قدر سخت سکیورٹی سے ہم کیا پیغام دینا چاہتے ہیں میری سمجھ سے تو باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب تو اتنی سخت سکیورٹی کے باعث سڑکوں پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کئی مجبور افراد مثلاً ہسپتال لے جائے جانے والے بیمار ، امتحانات دینے والے طالب علم ، دفاتر اور کاروبار والے لوگ سب ہی تنگ ہو جاتے ہیں ۔ دوسری جانب اتنی سخت سکیورٹی دینے کا مطلب یہ ہوا کہ

ہم خود غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہاں واقعی ہمارے ملک میں سکیورٹی مسائل ہیں۔ اور بین الاقوامی خدشات درست ہیں۔ اس وجہ سے کھیل کے دوران ان پر دباؤ بھی پڑ سکتا ہے ۔ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے اور یہ مستقبل میں غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کےلئے اچھا شگون نہیں ہے۔اس لیے بہتر یہ ہے کہ غیر ضروری حد تک سخت سکیورٹی کو ختم کیا جائے۔ البتہ ان تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے جو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سلامتی کےلئے ناگزیر ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved