بریکنگ نیوز شعیب اور ثانیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ۔۔؟قومی ہیرو نے ایسا اعلان کر ڈالاکہ پاکستانی قوم دنگ رہ گئی
  13  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک)آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے‘ 2023 بہت دور ہے شاید اس میں میرابیٹا کھیلے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے وقفے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے سبب ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ کھلاڑیوں کو ٹپس دینے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی دستیاب رہوں گا۔سنیئرز کا کام جونیئرز کی رہنمائی کرناہے۔ شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ تجربے کار کھلاڑی میدان کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اور یہ بہتر ہوتا ہے کہ وہ اپنے تجربے سے جونیئر ز کو آگاہ کریں۔ ان کا کہناتھا کہ ورلڈالیون کے14میں سے12کھلاڑی دنیا بھرکی لیگز کھیلتےہیں‘ کارکردگی دکھانےکے لیے تجربہ کار کھلاڑی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلتاہے۔

بھرپور کوشش کریں گے کہ ورلڈ الیون سے سیریز جیت سکیں گے۔ آزادی کپ کے ٹکٹ حاصل کرنے کا آخری موقعایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ہمارے کھلاڑی صرف لیگز کھیلتے ہیں کیونکہ وہ میچز ٹی وی پر دکھائے جاتے ہیں‘ ایسا نہیں ہےمجھ سمیت تمام کھلاڑی پورے ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے‘ کھلاڑی اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔کیرئر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شعیب ملک نے پرمزاح انداز مین جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کا ورلڈ کپ بہت دور ہے‘ اس میں شاید میرا بیٹا کھیلے‘ بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ 2019 بھی بہت دور ہے۔ کمپیٹ کرنا بہت ضروری ہے جب تک کمپیٹ کرتا رہوں گا تب تک کھیلوں گا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved