اپنی زندگی میں تماشائیوں کو اتنا پر جوش نہیں دیکھا ٗ کپتان ورلڈ الیون
  14  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (روز نامہ اوصاف)ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ تماشائیوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔اپنے کیرئیر میں آج تک تماشائیوں کو اتنا پر جوش نہیں دیکھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈو پلیسی نے پاکستان آکر شایقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔سابق انگلش کپتان پال کالنگ ووڈ نے کہاکہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو

خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا ۔ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو یکجا ہونے میں مشکلات ہوئیں ، 2005 میں لاہور میں میری کارکردگی بہت شاندار رہی۔انہوںنے کہا کہ میں 2011 میں ریٹائر ہونے کے باجود کھیل سےبہت زیادہ لطف اندوز ہو رہا ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved