پاکستان صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی عالمی ایونٹ پاکستان میں ہی ہوسکتے ہیں، ڈیو رچرڈسن
  14  ستمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکیٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ الیون کے دورے کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے تاہم یہ سیریز یقینی طور پرپاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مدد گار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا، کرکٹ فیملی اب بھی یکجا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایکساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے اور دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے پر ہے، سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستا ن سے کھیلنے کے لیے راضی نہیں تو ہم انہیں مجبور نہیں کرسکتے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved