یورپ پر آسمانی عذاب نازل۔۔ نظام زندگی درہم برہم۔۔ کئی ہلاکتیں
  8  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
لندن/واشنگٹن (روزنامہ اوصاف) یورپ اور امریکہ بھر میں شدید سردی کی لہرتیسرے روز برقرار رہی 190 شدید برف باری کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں دو روز کے دوران شدید سردی کے باعث یورپ بھر میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی۔یورپی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین وطن افراد شامل ہیں ۔صرف پولینڈ میں دو روز کے دوران شدید ترین سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ہو ئے۔ پولینڈ کے حکومتی مرکز برائے سیکورٹی کے مطابق نومبر سے اب تک سردی کے باعث 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اٹلی میں سردی کے باعث 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جن میں پانچ بے گھر افراد شامل ہیں ۔شدید برفباری کے باعث ملک بھر کے متعدد ایئرپورٹس بند رہے اور سیکڑوں فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔چیک ری پبلک میں شدید سردی کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے ۔بلغاریا میں 2 عراقی تارکین وطن ۔ یونان سے ایک افغان تارک وطن کی لاش ملی ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کی ہلاکت شدید سردی کے باعث ہوئی ادھر امریکہ میں بھی برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار رہی ۔ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں بارہ انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔شمالی ریاست کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان کے باعث ٹریفک کے درجنوں واقعات رونما ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved