اہم یورپی ملک پر حملے کا خطرہ، فوج حرکت میں آگئی
  8  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
پیرس(روزنامہ اوصاف )فرانسیسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی طرح فرانس میں بھی سائبر حملوں کا خطرہ ہے، ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے فرانسیسی فوج دفاعی انتظامات کو مزید بڑھارہی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے اور ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے فرانسیسی فوج دفاعی انتظامات کو مزید بڑھارہی ہے۔فرانسیسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی جمہوریت ،میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام متاثر ہوسکتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ فرانسیسی سول انفرااسٹرکچر پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ جس کے دوران پانی، بجلی، ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی جمہوریت اور میڈیا کو بھی ان سائبر حملوں سے خطرات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فرانس ان خدشات سے غافل نہیں ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں اس سال اپریل میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved