اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں۔۔ اہم ملک پر قیامت ٹوٹ پڑی
  8  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
بنکاک(روزنامہ اوصاف)تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر18 ہو گئی جبکہ درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھا ئی لینڈ کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر18 ہو گئی ہے۔ کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور مکانات مکمل طور پر پانی میں غرق دکھائی دیتے ہیں۔ تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ان شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ملین کے قریب ہے۔ حکومت بیان کے مطابق ان بارشوں کے نتیجے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں قریب 1500 سکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں پاکستانی سیاح بھی سیاحت کی غرض سے گئے ہوئے ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
42%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved