بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ؛3 واصل جہنم ٗہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا

سری نگر(روزنامہ اوصاف) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں فوجی کیمپ پر نامعلوم افرادکے حملے میں تین بھارتی فوجی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکھنور میں فوجی کیمپ پرحملہ رات دو بجے کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ کیمپ کے اطراف میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ بھارت کی جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ پرکیا گیا۔ مزید ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔جنرل ریزرو انجینئر فورس کو بارڈر روڈ منیجمنٹ (بی آر او) کا اہم ترین محمکہ تصور کیا جاتا ہے جس کا کام سڑکیں بنانا اور ان کی حالت کو درست رکھنا ہے۔فوجی کیمپ پر حملے کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سماء


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved