اوباما کی ٹرمپ کو دلچسپ نصیحت،وائٹ ہائوس کو اپنے کاروباری طرز پر چلانے کی کوشش نہ کریں، بارک اوبامہ
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
واشنگٹن (روزنامہ اوصاف) امریکی صدربراک اوباما نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصحیت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کو کوشش نہ کریں۔امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ زمین کی سب سے بڑی تنظیم کے سربراہ ہوں گے۔اوباما نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ ملک چلانے اور مہم چلانے میں فرق ہوتا ہےانٹرویوکے دوران صدر اوباما نے بتایا کہ امریکا کی صدارت خاندانی کاروبار نہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کی کوشش نہ کریں۔ ٹرمپ جو کچھ کہیں گے، عالمی بازارِ حصص، مالیاتی بازار اور دنیا بھر میں لوگ اسے سنجیدہ لیں گے۔باراک اوباما کے مطابق ان کی ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت میں خفیہ اداروں پر اعتماد کی اہمیت کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔صدر اوباما نے کہا کہ بعض اوقات اچھا فیصلہ کرنے کا واحد راستہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو یہ اعتماد ہو کہ تمام کام مختلف مراحل میں ہو رہے ہیں۔روس کی سائبر حملے سے متعلق امریکی خفیہ ادارے کی رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ حملے کے اثرات کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال ہے کہیں نے معلومات کے اس دور میں اسے زیادہ اہمیت نہیں دی اور ممکنہ طور یہ ایک گمراہ کن اطلاع تھی لیکن اس کا سوسائٹی پر اثر ہوا۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved