سعودی حکو مت نے حج اورعمرہ عازمین کے حقوق کیلئے نئے قواعد وضوابط جاری کردیے
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
ریاض(روز نامہ اوصاف) سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ نے عازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قواعد وضوابط جاری کردیے۔ عازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری خدمات والی کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی ویب سائٹ پرجاری کردہ دستاویز میں کہا گیا کہ نگران کمیٹیوں اور مواصلاتی مراکز کے ذریعےعازمین حج اور عمرہ سے ہر طرح کی شکایات وصول کی جائیں گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔نئے قواعد و ضوابط کے تحت اگرکوئی حج سروس کمپنی غیر معیاری خدمات مہیا کرتی ہے تواس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ایک سیزن یا اس سے زیادہ کے لیے اس کو کام سے روک دیا جائے گا یا اس کا لائسنس ہی منسوخ کردیا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے غیرملکی عازمین حج اورعمرہ کو مہیا کی جانے والی رہائش ،خوراک اور ٹرانسپورٹ کی خدمات کی نگرانی کرکے انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس ضمن میں معاہدوں کے تحت عمل درآمد کاجائزہ لیا جاتا ہے اور حجاج یا عازمین عمرہ کی جانب سے موصول شکایات خصوصی کمیٹی کو بھیجی جاتی ہیں۔ خصوصی کمیٹی خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سزا کا فیصلہ کرتی وزارت کے مطابق عازمین حج اور عمرے کے حقوق میں ان کا تحفظ ، خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں کے معاہدے میں دی گئی شرائط وضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اورکمپنیوں سے اس امر کی مالی ضمانت لی جائے گی کہ وہ اپنے معاہدوں کی پاسداری کریں گیاگرعازمین کے سفری ٹکٹ گم ہوجاتے ہیں تو اس صورت میں وزارت حج و عمرہ ان کے لیے متبادل ٹکٹ کا بندوبست بھی کرے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved