راحیل شر یف کو سر براہی ملنے کے بعد ایسا بھی ہو سکتا تھا کسی نے سو چا نہ تھا
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
ریاض(روز نامہ اوصاف)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فورسز نے یمن میں باب المنداب کے شمال میں حوثی ملیشیا کے چلائے ہوئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عرب اتحاد نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گذرگاہ باب المنداب کے آس پاس تین محاذوں پر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔اتحادی فورسز نے گزشتہ روز کے روز اپنے فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے پانچ اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے اور ان کے کیمپوں ،بھرتی مراکز اور اجتماعات پر بمباری کی ہیاس دوران میں حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان کشیدگی کی خبریں بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ان دونوں گروپوں نے صنعا میں اپنے طور پر قومی حکومت قائم کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
59%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
22%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved