بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ یہ کام کرو اور 25لاکھ انعام پاؤ۔۔ معروف مسجد کے امام نے بڑا اعلان کردیا
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی عالم دین نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کرکے منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوریٰ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved