صدر باراک اوباما 10 جنوری کواپنا آخری خطاب کریں گے
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپنی رخصتی کو یادگار بنانے کےلئے صدر اوباما اور خاتون مشیل اوباما نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاجس میں ہالی ووڈ کے بڑے اسٹارز نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔صدر باراک اوباما 10 جنوری کواپنا آخری خطاب کریں گے اور پھر 20 جنوری کو وائٹ ہاﺅس سے رخصت ہوجائیں گے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر اوباما اور مشیل اوباما کی جانب سے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ¾پارٹی میں ہالی ووڈ کے بڑے اسٹارز کے علاوہ مخیر حضرات،کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور دیگر آرٹسٹوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور کسی کو بھی وڈیو بنانے کی اجازت نہیں تھی تاہم پارٹی میں موجود اسٹارز نے اپنی سیلفیز کے ذریعے دنیا کو پارٹی میں موجودگی کے بارے میں بتایا ۔پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں پال میک کارٹنی ، گلوکارہ بیونسے ، گلوکار اسٹیوی ونڈر ، ڈیوڈ لیٹرمین ، سیموئیل جیکسن ، اوپرا ونفری ، ٹام ہینکس، میریئل اسٹریپ ، رابرٹ ڈینیرو ، ڈائریکٹر جارج لوکاس، ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ اور اداکار بریڈلے کووپر شامل تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved