اہم اسلامی ملک میں 3روز سوگ کا اعلان۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی
  9  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
تہران(روزنامہ اوصاف)ایران کے سابق صدر اور ملک کی نامور سیاسی شخصیت علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر ایرانی حکومت نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ،جبکہ سابق صدر کی آخری رسومات تہران میں منگل کو ادا کی جائیں گی۔ اس موقع پر عام تعطیل ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے علی اکبر رفسنجانی سے اختلافات کے باوجود آن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مشکل اور ناقابلِ برداشت قرار دیا۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے علی اکبر رفسنجانی کو ’جد و جہد کا ساتھی‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’بعض اوقات اتنے طویل عرصے میں مختلف آرا اور آن کے اظہار سے بھی دوستی ختم نہیں ہوئی۔ہاشمی رفسنجانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ تھے جس کا کام پالیمان اور شوریٰ نگہبان کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔اصلاح پسند بن جانے والے انقلابی رہنما رفسنجانی ایرانی انقلاب کے بانیوں میں سے ایک ایسے رہنما ہیں، جنھوں نے مسلسل آٹھ برس تک عراق کی جانب شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کروانے کے بعد ملک میں از سر نو تعمیری پروگرام شروع کیا۔انھیں سال 2013 میں ملک کے 12 ارکان پر مشتمل آئینی ادارے شورء نگہبان نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت نہ دیتے ہوئے نااہل قرار دے دیا تھا۔جس کے بعد انھوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اصلاح پسند امیدوار حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved