وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، بھارتی فوجی تیج بہادر کے ساتھ انڈین آرمی نے کیا سلوک کیا ؟ جان کر حیرت کی انتہا نہیں رہے گی
  10  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسکی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آفکنٹرول سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ تیج بہادر کہتا ہے ہمت کرکے سچ سنایا،تحقیقات ہوئیں تو حقیقت سامنے آجائے گی۔ تیج بہادر نے ویڈیو ہٹانے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔کم خوراکی کی دہائی دینے والے بی ایس ایف کی 29ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادرکا لائن آف کنٹرول سے ہیڈ کوارٹر پونچھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔تیج بہادرنے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی ویڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ، اس کا کہنا ہے جو کہا سچ کہا،تحقیقات کرلوجو سچ ہے وہ سب کے سامنے آجائے گا۔بھارتی اہلکار نے کہا کہ اگر میرا نقصان ہو کر دوسرے سپاہیوں کا بھلا ہو سکتا ہے تو مجھے منظور ہے۔واضح رہے کہ تیج بہادر نے انکشاف کیا تھا کہ گودام خوراک سے بھرے ہوتے ہیں اور بڑے افسر انہیں بیچ کر پیسے کھرے کرلیتے ہیں لیکن سپاہی بھوکے رہتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
4%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved