امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری نے زندگی کا پہیہ جام کر دیا
  11  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
واشنگٹن(روزنامہ اوصاف) امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری نے زندگی کا پہیہ جام کر دیا ہے۔ شمالی کیلیفورنیا میں مسلسل برفباری کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکی میڈیا کےمطابق کیلی فورنیا میں ریسکیو حکام نے کئی مقامات پر برفباری کے بعد بھاری مشینری کے ذریعے راستوں کی صفائی شروع کردی ہے۔فائرڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل برفباری کے باعث اُن کے لیے کسی بھی مقام پر ہنگامی طور پر پہنچنا چیلنج بن گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی کیلیفورنیا میں آج شدید بارش اور سیرانیوڈا کی پہاڑیوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved