امریکی انٹیلی جنس پر ٹرمپ کی تنقید گمراہ کن اطلاع کا نتیجہ ہے ،وائٹ ہائوس
  12  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
واشنگٹن(روزنامہ اوصاف)وائٹ ہائوس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس پر ٹرمپ کی تنقید گمراہ کن اطلاع کا نتیجہ ہے ۔بدھ کو امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر وائٹ ہائوس نے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس پرٹرمپ کی تنقید گمراہ کن اطلاع کا نتیجہ ہے ۔اس سے قبل صدر منتخب ہونے کیبعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا تھاکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں لازمی اور بہت اہم ہوتی ہیں ۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے غلط معلومات پھیلنے دیں جو شرمناک ہیں۔ہر کوئی امریکہ کی ہیکنگ کر رہا ہے ۔ امریکہ کو چین ، روس سمیت ہر ایک سے ہیکنگ کا سامنا ہے ۔ رپورٹ دفاعی امور کی ہیکنگ سے متعلق ہو گی ۔انھوںنے کہاکہ انٹیلی جنس حکام سے میری ملاقات کی معلومات لیک کی جا رہی ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved