کینیڈین کمپنی نے بھارتی ترنگا قدموں تلے روند دیا
  12  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
نئی دہلی(روزنامہ اوصاف) ڈور میٹ ( جوتے صاف کرنے کیلئے دروازے کے سامنے رکھا جانے والا میٹ ) بنانے والی مشہور کینڈین کمپنی نے بھارتی ترنگا قدموں تلے روند دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معاملے پر شدید برہمی دکھاتے ہوئے کمپنی کو بڑی دھمکی دے ڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی کمپنی ’’ایما زون ‘‘ بھارتی پرچم کے ڈیزائن والا ڈورمیٹ بنا کر فروخت کررہی ہے۔ اپنے پرچم کی اس توہین پر بھارتی وزہیر خارجہ سشما سوراج چراغ پا ہو گئیں۔سشما سوراج نے شکایات وسول ہونے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین کمپنی کو وارننگ دی کہ کمپنی اس اقدام پر معافی مانگتے ہوئے بھارتی پرچم والا ڈور میٹ بنانا فوری بند کرے۔سشما سوراج کے مطابق کمپنی فوری غیر مشروط معافی مانگے اورپرچم والے ڈورمیٹ فورا مارکیٹ سے اٹھا لے بصورت دیگر کینیڈین کمپنی کے حکام کو بھارتی ویزا نہیں جاری کیا جائے گابلکہ پہلے سے جاری کیے گئے ویزے بھی واپس لے لئے جائیں گے ۔بھارتی وزیر خارجہ نے کینیڈا میں انڈین ہائی کمیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ معاملے کو کمپنی کے سینئر حکام کے ساتھ اٹھائیں۔واضح رہے کہ بھارتی پرچم والے ڈورمیٹس ایمازون کی سائٹ پر ایک تیسری پارٹی بیچ رہی تھی۔ایمازون مختلف ممالک کے جھنڈوں سے بنے ڈور میٹس فروخت کرتی ہے تاہم انڈیا میں اس اقدام کو قومی پرچم کی بےحرمتی تصور کیا جاتا ہے اور ایسا کرنے پر جرمانہ اور سزا ہوتی ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں بھی ہندو دیوتاؤں پرمشتمل ڈور میٹس فروخت کرنے پر ایمازون کو ایسے ہی تنازعے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارت کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ایمازون کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعات اب برائے فروخت نہیں ہیں۔ سماء

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved