بم دھماکہ میں 5عرب سفیر ہلاک، تین روزہ سوگ کا اعلان
  12  جنوری‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف )قندھار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے متحدہ عرب امارات کے 5 سفارت کاروں کے غم میں سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں صوبائی گورنر کے دفتر کے احاطے میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں متحدہ عرب امارات کے 5 سفارت کار بھی شامل تھے ، سفارت کاروں کی ہلاکتوں پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔جب کہ اسی دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر زخمی ہوگئے تھے جو مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور تیزی سے صحت یابی حاصل کر رہے ہیں۔واضح رہے قندھار دھماکے میں جاں بحق ہونے والے عام افراد کے علاوہ قندھار کے نائب گورنر، افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے دو اعلیٰ اہلکار اور دو اراکینِ پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز کابل میں افغان پارلیمان کے نزدیک اور قندھار میں صوبائی گورنر کے دفتر کے احاطے میں چار خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 95 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved