پاکستان اور روس کے درمیان بڑا معاہدہ ہوگیا ، بھارت کے حواب چکنا چور
  16  فروری‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز معاہدے میں مزید توسیع ہونے کا امکان ہے۔ عسکری ذرائع سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روس کیساتھ ہوئے دفاعی معاہدے میں مزید توسیع کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ 2015 میں ہوئے معاہدے کے مطابق روس نے پاکستان کو 4 ایم آئی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنا ہیں۔تاہم اب پاکستان اس معاہدے کو توسیع دیتے ہوئے روس سے مزید دفاعی آلات اور ہتھیار خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ خاص کر پاکستان کی جانب سے روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدے جانے کا قوی امکان ہے۔ اس جدید ائیر ڈیفنس سسٹم میں 3 مختلف اقسام کے میزائل سسٹم نصب ہیں جو کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس ڈیفنس سسٹم کے حصول سے پاکستان خود پر ہونے والے کسی بھی فضائی یا میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا سکے گا۔یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved