’’ پاکستان اور چین کے گرد گھیرا تنگ ‘‘ بھارت اور امریکہ میدان میں کود پڑا
  16  فروری‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)تاریخ میں پہلی بار 27رکنی امریکی کانگریس کا وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران ہی بھارت سے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے کر جانے کا اعلان کیا تھا اور نریندر مودی اُن پہلے غیر ملکی سربراہان میں سے جن کا صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔پاکستان اور چین کے بلندیوں کو چھوتے مراسم اور خطے میں اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے بھارت اور امریکا کے تعلقات میں اب نیا اضافہ د یکھنے میں آ رہا ہے ۔پیر کے دن سے امریکی کانگریس کے 27ارکان بھارت کے دورے پر پہنچ رہے ہیں،اور یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے اتنی بڑی تعداد میں امریکی کانگریس کے ارکان بھارت پہنچ رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ بھارت کے ساتھ نئے تعلقات بنا رہی ہے اس سلسلے میں وفد کے اراکان بھارت کے دورے کے دوران، اعلیٰ ترین دفاعی، سیاسی حکومتی شخصیات اور این جی اوز کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی وفد میں شامل اراکین میں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک اراکین دونوںشامل ہونگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
7%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
86%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved