اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں،ایران
  17  فروری‬‮  2017     |     دنیا

تہران(روزنامہ اوصاف)ایران نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ایران اپنے ایٹمی پروگرام کوجاری رکھے گا ، اگر امریکہ اوراسرائیل نے ایران کےخلاف کوئی بھی اقدام اٹھا یا تو بھرپور طاقت کےساتھ جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔پریس ٹی وی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے بے بنیاد دعووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس سیکڑوں ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں جو مشرق وسطی اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد دعووں اور بیانات کی تکرار ایک ایسی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ہے جو کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابندی نہیں کرتی اور جو مظلوم فلسطینی عوام اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات اور جرائم کا ارتکاب کرکے بے شمار سیاہ کارناموں کی تاریخ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے سیاہ کارناموں کی بارہا اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں بھی صراحت کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلاشبہ ایران ایٹمی سمجھوتے کے مطابق کہ جس کی تائید سلامتی کونسل نے بھی کی ہے، اپنے ایٹمی پروگرام کو پوری سنجیدگی اور قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved