امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا
  18  مارچ‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن (روزنامہ اوصاف) امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کا لیپ ٹاپ نیویارک میں گاڑی سے چوری ہوگیا جس میں ٹرمپ ٹاور سےمتعلق منصوبے سمیت دیگرحساس معلومات موجود تھیں۔تفصیلات کےمطابق دوروز قبل امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے مجرمانہ انکوائری کی تفصیلات موجود تھیں۔امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے بیان میں کہاگیاہےکہ ہمارا ایک اہلکار اس مجرمانہ عمل کا نشانہ بنا ہے جس میں ہمارے ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والا لیپ ٹاپ چوری ہوگیاہے۔ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اس لیپ ٹاپ میں کئی سکیورٹی لیئرز جن میں فل ڈسک انکرپشن شامل ہے لگائی گئی ہیں۔خیال رہےکہ امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی سے بیگ چوری کیاگیا جس میں تمام چیریں موجود تھیں بعد میں بیگ مل گیا لیکن اس میں لیپ ٹاپ نہیں تھا۔یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وکی لیکس نے سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف کیاتھا،جس کے مطابق سی آئی اے کے پاس کمپیوٹر، فون ہیکنگ کے خفیہ ہتھیار موجود ہیں۔واضح رہےکہ وکی لیکس کے انکشافا ت کےبعد روسی دفتر خارجہ کےترجمان کا کہناتھاکہ امریکہ کو دنیابھرمیں جاسوسی سے متعلق لگائے گئے الزامات کو جواب دیناہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved