’’ مسلسل بھارتی آبی جارحیت ،آخر پاکستان نے فیصلہ کر لیا
  18  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )سندھ طاس واٹر کمشنرز کے اجلاس میں شرکت کےلئے بھارتی وفد کل ( اتوار) کے روز واہگہ کے راستے پاکستان آئے گا ۔20اور21مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ اوربھارتی وفد انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی قیادت میں شریک ہوگا جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے اور آخری روز مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کے تمام متعلقہ محکموں نے مذاکرات کےلئے ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرکے اسے حتمی شکل دیدی ہے ۔ دوسری طرف پاکستان متحدہ کسان محاذ نے ” بھارت کی آبی جارحیت ، سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے “کرنے کے موضوع پر تمام کسان تنظیموں اور دیگر جماعتوں کی کانفرنس کل ( اتوار)دوپہر بارہ بجے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں طلب کر لی ہے ۔ کانفرنس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved