پیرس ایئرپورٹ پر تعینات فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش، حملہ آور ہلاک
  18  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے اورلی ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔مسافروں کے مطابق اورلی ایئرپورٹ کے ساو¿تھ ٹرمینل میں ایک نامعلوم شخص نے وہاں تعینات فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کی جس دوران بندوق سے گولیاں چل گئیں۔خوش قسمتی سے مسافر اس فائرنگ سے محفوظ رہے لیکن فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی پولیس نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن فی الحال اس شخص کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون تھا، کہاں سے آیا تھا اور فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش کیوں کررہا تھا۔ علاوہ ازیں اب تک یہ بھی پتا نہیں چل سکا ہے کہ آیا وہ شخص اکیلا تھا یا کسی دہشت گرد گروہ کے ساتھ اولے ایئرپورٹ پر کارروائی کرنے آیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved