پیرو میں طوفانی بارشیں،سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں 72 ہوگئی
  19  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
لیما(روزنامہ اوصاف) جنوب امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 تک جا پہنچی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، دریاں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والا جانی و مالی نقصان گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن ہے، جبکہ اس سے نصف سے زائد ملک متاثر ہوا ہے۔پیرو کے وزیر اعظم فرنینڈو زاوالا نے مقامی ریڈیو اسٹیشن آر پی پی سے بات کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز سے ہونے والی شدید بارشوں اور طوفان سے 72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔حکومت کا کہنا ہے کہ 1998 میں بھی پیرو میں ایسی ہی صورتحال پیش آئے تھی، جس میں 374 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔شدید بارشوں کے باعث پیرو کے پیسیفک ساحل کے ساتھ واقع شہروں میں نکاسی آب کے نظام کو بری طرح نقصان پہنچا، جبکہ وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے جراثیم کش ادویات کا اسپرے شروع کردیا گیا۔طوفانی بارشوں کے باعث پیرو کے دارالحکومت لیما میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کئی متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ امن عامہ قائم رکھنے کے لیے مسلح افواج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved