امریکی دباؤ اور عالمی پابندیاں مسترد،شمالی کوریا کا نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ
  19  مارچ‬‮  2017     |     دنیا

پیانگ یانگ(روزنامہ اوصاف )شمالی کوریا نے امریکہ کے دباؤ اور عالمی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج نے ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا ہے۔ ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کو شمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے اینجن کے ذریعے شمالی کوریا کے پاس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔تاہم شمالی کوریا کے اس تجربہ کرنے کے دعوے کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دور جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ایک آپشن ہے یعنی ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سٹریٹیجک برادشت کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ اب سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوں پر غور کر رہا ہے۔شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی جو عسکری سرگرمیوں سے پوری طرح خالی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ادھر امریکی فوج کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفینس سسٹم 'تھاڈ' کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved