بھارت نواز بنگلہ دیش داعش کے نرغے میں ،حکومت گھٹنے ٹیکنے لگی
  19  مارچ‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کی ایلیٹ سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند گروہ داعش نے بنگلہ دیش میں سترہ مارچ کو کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس شدت پسند گروہ نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کی ایلیٹ سکیورٹی فورسز پر حملہ بنگلہ دیش میں اس کے سرگرم سپاہیوں نے کیا ہے۔ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ ماضی میں بھی کئی حملوں کی ذمہ داری اس گروہ نے قبول کی تھی لیکن ڈھاکا حکومت کا اصرار ہے کہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اسلامک اسٹیٹ یا غیر ملکی دہشت گردوں کا کوئی گروہ فعال نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved