چینی معیشت عالمی فیکٹری سے عالمی مارکیٹ میں تبدیل ہو گیا
  19  مارچ‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) چین نے کہا ہے کہ چینی معیشت عالمی فیکٹری سے عالمی مارکیٹ میں تبدیل ہو رہی ہییہ خدمات کی فراہمی اور مصنوعات کی طلب کو سہار ا دے گی،نسانی وسائل کی ترقی اور تخلیق کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں ۔چینی کمپنیاں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں ،عالمی سطح پر تجارتی تحفظ پسندی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے لیکن چین کا دروازہ دوسرے ممالک کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو ون نے بیجنگ میں چائنا ترقیاتی فورم 2047سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تجارتی تحفظ پسندی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے لیکن چین کا دروازہ دوسرے ممالک کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین میں بیرونی کمپنیوں کے لیے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور چین بیرونی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس موقع پر چین کی ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز کے نائب ڈائریکٹر وانگ ای مینگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی اقتصادی تعمیر نو عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے سود مند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین عالمگیریت کا ایک مضبوط اور فعال حامی ہے۔ وانگ ای مینگ نے کہا کہ چینی معیشت عالمی فیکٹری سے اب ایک عالمی مارکیٹ میں تبدیل ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر خدمات کی فراہمی اور مصنوعات کی طلب کو سہار ا دے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین انسانی وسائل کی ترقی اور تخلیق کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔چین کی زیادہ کمپنیاں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved