’’سی پیک پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کا منصوبہ ‘‘ چین نے پاک دوستی میں ایک اور شاندار اعلان کر دیا
  19  مارچ‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )چین کے صدرشی چن پھنگ چین میں غربت کا شکار 70ملین شہریوں کو غربت کے شکنجے سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) بھی نچلی سطح تک لوگوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر کی اہلیہ مادام ڈیانہ بائو نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان میں طالبات کے اکیس رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کامقصد لوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور چین قومی تعمیر کے کام میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے کئی اقدامات کررہا ہے، وہ پاکستانی طالبعلموں کو ہر سال سکالر شپس پیش کررہا ہے تا کہ وہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں شرکت کے قابل ہو سکیں ، اس اجلاس کا اہتمام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخصانہ جمیل نے کیا تھا جبکہ وفد کی قیادت مسز صدف خان کررہی تھیں ، وفد میںصوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات شامل تھیں۔مادام بائو نے مزید کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان طلباء کے تبادلہ پروگرام کو انتہائی اہمیت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچستان کی بہادر بیٹیاں ہیں، انہیںاور چینی سفارتخانے کو آپ کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہورہی ہے ، ہم بلوچستان کی عوام تک رسائی حاصل کررہے ہیں اور ہم اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں گے جو وہ خواتین کی معاشی ترقی اور انہیں اختیارات دینے کے لئے کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں اور ان کے مسائل کو بہتر طورپر سمجھنے کے لئے ملک کی دیہی اور شہری خواتین تک براہ راست رسائی حاصل کر نے کی پوری کوششیں کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی فرض شناس ٹیم سی پیک کی کامیابی کے لئے دن رات کام کررہی ہے تا کہ ان میگا پراجیکٹس کی وجہ سے پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو فوائد حاصل ہو سکیں ، بلوچستان چین کے خود مختار ریجن سنکیانگ یغور سے اچھی مماثلت رکھتا ہے، اس لئے چین اور پاکستان کے ان دونوں صوبوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھنے کی بہت ضرورت ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے تجربات اور اہلیت سے فائد ہ اٹھا سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی پس منظر اور چین پاکستان تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور چین کی طرف سے کئی عشروں کے مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں تعلیمی راہداری کے تحت سکالر شپس مزید معاون ثابت ہونگے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدف خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سی پیک کو شرح خواندگی میں اضافے اور بیروزگاری کو کم کرنے میں اہم کردار کے طورپر دیکھتے ہیں اور طالبات کے لئے چینی سکالر شپس بلوچستان کی دیہی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد دیں گے، اس موقع پر طالبات نے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا جس سے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کی ایک طالبہ نے فلمایا تھا۔ بعد ازاں طالبات کو چینی کیلی گرافی ، پینٹنگز ، چائے بنانے اور پیپر کٹنگ کے فن کے بارے میں بریف کیا گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved