پاک فوج کا چین میں جا کر ایسا بیان کہ دشمن ممالک میں تھرتھلی مچ گئی
  19  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بہترین ہتھیارمعاشی خوشحالی ہے،ہرپاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کامحافظ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعود خالد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ پاک فوج نے اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے15ہزارفوجی جوانوں کی خصوصی ڈویژن بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ سی پیک کاہرپاکستانی محافظ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کررکھی ہے۔ اس موقع پرپاکستانی سفیرنے کہا کہ پاکستان میں 19 ہزار چینی باشندے مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔جن کی سکیورٹی کیلئےحکومت پاکستان نے بہترین بندوبست کیا ہوا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved