سیاحت کے دوران آبشار پر ہنستے کھیلتے،خوشیاں مناتےاچانک 20افرادہلاک
  20  مارچ‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) آبشارپردرخت کےگرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق گھانامیں برونگ اہافو علاقے میں کنٹامپو آبشار پرطوفان کےباعث درخت جاگرا جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک جبکہ 30افراد اس حادثے میں زخمی ہوگئے۔گھانا کےمیڈیا مطابق بارش کے شروع ہوتے ہی اونچائی پر کھڑا ایک بڑا سا درخت گر گیا جس کی زد میں خوشیاں مناتے لوگ آ گئے۔گھانا فائر سروس کے ترجمان کاکہناہےکہ 18 طلبہ جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دوافراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ 11 افراد کا کنٹامپو میونسپل اسپتال میں علاج جاری ہے جن میں سے ایک سکول انتظامیہ کا انچارج ہے جو کہ ٹرپ کو لے کر وہاں پہنچا تھا۔گھانا کی وزیر سیاحت کیتھرن ابیلما افیکو نے اپنےبیان میں کہاکہ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved