افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا
  20  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
کابل (روزنامہ اوصاف)افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک افغان کمانڈو کے امریکی فوجی حکام پر فائر کھولنے کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں ایک افغان فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلمند گورنر دفتر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق کمانڈو نے تحصیل شوراب کی فوجی بیس پر ایک امریکی فوجی مشیر پر فائر کھولا۔ زواک کے مطابق فائرنگ کے بعد جھڑپ ہوئی جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 3 امریکی زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔ ہلمند کے 215 مائےواند کور کمانڈ دفتر کے پریس ترجمان محمد رسول زازائے نے بھی کہا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا یہ فائر غلطی کی وجہ سے ہوا ہے یا ارادی طور پر۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ 100 سے زائد فوجی مشیروں کو افغان فورسز کی مشاورت کی خدمات کے لئے صوبہ ہلمند بھیجا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved