سعودی عرب نے ملک چھوڑنے کے لئے 90 دنوں کی رعایتی مدت دے دی
  20  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )بروز پیرسعودی وزارت داخلہ نے ”خلاف ورزی سے گریزاں “ قوم نامی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے مطابق اب رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو90 دنوں کی مدت میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور ان مقررہ دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے والے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔ عرب نیوز کے مطابق پرنس محمد بن نیف ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کو90 دنوں کی رعایتی مدت دے دی ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے آپ کو درست کرنے کے لئے 29 مارچ کا وقت بھی دیا گیا ہے۔ولی عہد نے تمام حکام کو حکم دیا ہے کہ ان تمام افراد کو جو ملک چھوڑنے کے خواہاں ہیں ان کو بغیر کسی مقدمے اور پابندی کے ملک چھوڑنے کی اجازت دے جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کا اطلاق خصوصاً ان لوگوں پر کیا جائے گا جو حج وعمرہ کے ویزہ پر ابھی تک رہائش پذیر ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
14%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved