بڑے عرب ملک میں پاکستانی شہر ی کی بھیانک موت ۔۔ قاتل کون نکلے ؟
  20  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
دوبئی ( آئی این پی ) متحدہ امارات کے شہر دوبئی میں 3افراد نے چاقوؤں کے وار کرکے پاکستانی شہری کو قتل کرڈالا ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دو اماراتی جو بے روزگار ہیں اور انکی عمریں 27سال ہیں نے 21سالہ پاکستانی (کارپینٹر) کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سینے پر وار کیے جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ۔ اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ متاثر شخص دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ایک دوست31سالہ پاکستانی حجام نے بتایا ہے کہ وہ اور اسکا متاثرہ دوست آدھی رات کے وقت نائف میں شراب خریدنے کی غرض سے گئے تھے تاہم قیمت طے نہ ہونے پر انھوں نے شراب نہ خریدی جس کے بعد دوافراد جو عربی بول رہے تھے نے میرے دوست کو مارنا شروع کردیا حملہ آوروں کے پاس چاقو بھی تھے جس کے وار سے میرا دوست گر گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے ۔بعد ازاں عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔مقدمے کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved